- Back to Home »
-
-
تازہ ترین ونڈوز ونڈوز 9 ونڈوز 8 پیش کرنے کے بعد
Posted by : Irfan faiz
Friday, 4 July 2014
ونڈوز 8کے بعد اب پیش ہے ونڈوز9
مائیکروسافٹ نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اس آپریٹنگ سسٹم کو مزید آسان بنا دیا ہے۔
ونڈوز 8 کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ جو سامنے آئی ہے وہ اس کا ڈیسک ٹاپ
یوزر کے لیے فرینڈلی نہ ہونا تھا۔ونڈوز 8 میں اس خامی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ
کیا گیا ہے کہ ونڈوز 9 اس طرح سے ڈئزائن کیا جائے کہ صارف کو بالکل ویسا
ہی محسوس ہو جیسا کہ ونڈوز 7یا اس سے سابقہ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے وقت
ہوتا تھا۔
فی الحال “Threshold” کے نام کے ساتھ آپریٹ ہونے والی ونڈوز 9 کو دیکھ کر
لگتا ہے کہ یہ صحیح معنوں میں مائیکروسافٹ کی نمائندگی کرے گی۔آنے والا
آپریٹنگ سسٹم تین مختلف موڈز کو سپورٹ کرے گا۔ٹیبلیٹ، ڈیسک ٹاپ اور موبائل۔
آپ ان میں سے جس بھی ڈؤائس پر اس کو انسٹال کریں گے یہ اسی کے مطابق کام
کرے گی۔
ماؤس اور کی بورڈ کو پہچاننے کے ساتھ ہی یہ ڈیسک ٹاپ کے موڈ پر کام کرنا
شروع کر دے گی جبکہ ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ کی ٹچ سکرین کے ساتھ یہ اسی موڈ کر
کام کرے گی۔
اب ونڈوز 9 میں تجربہ کتنا کامیاب رہتا ہے یہ تو بعد میں ہی پتہ چلے گا۔لیکن یقینا مائیکروسافٹ کی محنت ضرور رنگ لائے گی!