تازہ ترین ونڈوز ونڈوز 9 ونڈوز 8 پیش کرنے کے بعد

ونڈوز 8کے بعد اب پیش ہے ونڈوز9 مائیکروسافٹ نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اس آپریٹنگ سسٹم کو مزید آسان بنا دیا ہے۔

ونڈوز 8 کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ جو سامنے آئی ہے وہ اس کا ڈیسک ٹاپ یوزر کے لیے فرینڈلی نہ ہونا تھا۔ونڈوز 8 میں اس خامی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ونڈوز 9 اس طرح سے ڈئزائن کیا جائے کہ صارف کو بالکل ویسا ہی محسوس ہو جیسا کہ ونڈوز 7یا اس سے سابقہ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے وقت ہوتا تھا۔

فی الحال “Threshold” کے نام کے ساتھ آپریٹ ہونے والی ونڈوز 9 کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ صحیح معنوں میں مائیکروسافٹ کی نمائندگی کرے گی۔آنے والا آپریٹنگ سسٹم تین مختلف موڈز کو سپورٹ کرے گا۔ٹیبلیٹ، ڈیسک ٹاپ اور موبائل۔ آپ ان میں سے جس بھی ڈؤائس پر اس کو انسٹال کریں گے یہ اسی کے مطابق کام کرے گی۔

ماؤس اور کی بورڈ کو پہچاننے کے ساتھ ہی یہ ڈیسک ٹاپ کے موڈ پر کام کرنا شروع کر دے گی جبکہ ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ کی ٹچ سکرین کے ساتھ یہ اسی موڈ کر کام کرے گی۔

اب ونڈوز 9 میں تجربہ کتنا کامیاب رہتا ہے یہ تو بعد میں ہی پتہ چلے گا۔لیکن یقینا مائیکروسافٹ کی محنت ضرور رنگ لائے گی!


تازہ ترین ۔4جولائی 2014ء


بھارت 9 پاکستانی شہریوں کو آج واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کرے گا

لاہور بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں میں سے

بھارت 9 پاکستانی شہریوں کو آج واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کرے گا

لاہور بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں میں سے 9 کو آج پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔  بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں میں سے 9 کو آج رہا کیا جائے گا اور واہگہ بارڈ پر رینجرز حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والوں میں 5 ماہی گیر بھی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو بھارتی جیلوں میں رکھنے پر تشویش ہے جبکہ بھارتی جیلوں میں اب بھی 264 سویلین اور 116 ماہی گیر قید ہیں۔

تازہ ترین خبریں (جولائی 2014ء)رمضان کریم کا آج پہلا جمعتہ المبارک ہے

رمضان کریم کا پہلا جمعہ،نماز کے اجتماعات کیلئے سخت سیکیورٹی

کراچی/اسلام آباد/کوئٹہ/پشاور/لاہور(جولائی 2014ء)رمضان کریم کا آج پہلا جمعتہ المبارک ہے، آج کے دن کی مناسبت سے شہر شہر بڑے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے، تاہم ممکنہ دہشت گرد سے بچنے کيلئے کے نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات بھی انتہائی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے لے کر اسلام آباد اور لاہور سے پشاور اور کوئٹہ تک آج روح پرور اجتماعات ہوں گے، ماہ صیام کے پہلے جمعہ المبارک کے موقع پر سیکیورٹی کا کڑہ پہرہ ہوگا۔ کراچی میں بڑی مساجد کے اطراف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب نے بھی سیکیورٹی سخت کررکھی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران دہشت گردی کے خطرے کی وارننگ کے بعد پہرہ مزید سخت کردیا گیا ہے۔

بادشاہی مسجد سمیت دیگر مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سیکیورٹی اہلکار پہرہ دیں گے۔ اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں۔ رمضان کریم کے آج پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر عوام سے بھی چوکنا رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

- Copyright © UrduTab Powered by Blogger